حیدرآباد۔15۔دسمبر (اعتماد نیوز)دہلی میں بر سر اقتدار عام آدمی پارٹی کو آج وقت جھٹکا لگا جب خود انکی پارٹی کے لکشمی نگر کے رکن اسمبلی و نود کمار بنی نے عام آدمی پارٹی کے اصول کو غیر درست قرار دیا ۔ چنانچہ آج انہوں نے کہا کہ کل وہ پریس میٹ کے ذریعہ انکے اس بیان کی تفصیلات میڈیا کے رو برو
پیش کرینگے۔ اسکے علاوہ آج نئی دہلی میں ڈنمارک کے این آر آئی خاتون پر اجتماعی عصمت ریزی کے بعد قومی خاتون کمیشن کے چیر پرسن ممتا شرما کی جانب سے اروند کیجروال کے حکموت پر شدید تنقید کی گئی۔ واضح رہے کہ 2012میں نربھیا کیس کے بعد دہلی میں خواتین کے حقوق کی حفاظت کے لئے کانگریس کے خلاف احتجاج کرنے والوں میں عام آدمی پارٹی صف اول میں شامل تھی۔